چین میں ہولناک زلزلہ! چند سیکنڈز میں شہر ملبے کا ڈھیر بن گیا، ہلاکتوں کی اطلاع

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

چین کے جنوب مغربی علاقے گوانگ شی میں پیر (18 مئی) کی صبح آنے والے 5.2 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے شہر لیوژو میں سات ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ امدادی ٹیمیں تاحال متاثرہ علاقوں میں سرچ اور ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ حکام نے آمدورفت کے نظام میں ممکنہ رکاوٹوں سے بھی خبردار کیا ہے۔

سرکاری ٹی وی اور خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق اب تک دو ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ایک شخص لاپتا بتایا جا رہا ہے۔ مزید چار زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرناک نہیں۔

چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ پیر کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکوں سے کم از کم 13 عمارتیں منہدم ہو گئیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریلوے حکام نے بھی خبردار کیا ہے کہ زلزلے کے باعث ٹرین سروس متاثر ہو سکتی ہے کیونکہ ریلوے لائنوں اور دیگر انفرااسٹرکچر کا تفصیلی معائنہ جاری ہے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

ریاستی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقے میں مواصلاتی نظام، بجلی، پانی اور گیس کی فراہمی معمول کے مطابق بحال ہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول کے تحت چل رہی ہے۔

Related Posts