مومنہ اقبال کو ہراساں اور اغوا کی دھمکیاں دینے والا بااثر شخص ن لیگی ایم پی اے نکلا

تازہ ترین

تازہ ترین

مومنہ اقبال، فائل فوٹو

اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے ایک ایم پی اے پر ہراسانی کے الزامات کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا خان کو 22 مئی بروز جمعہ طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

بااثر شخص کی مومنہ اقبال کو قتل کی دھمکی، اداکارہ کی مدد کیلئے دہائیاں

واضح رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری میں الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ایک بااثر شخص کی جانب سے طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ، ذہنی اذیت اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے این سی سی آئی اے، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کو متعدد بار رپورٹ کیا، تاہم مبینہ طور پر سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے مؤثر کارروائی نہیں ہو سکی۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts