پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، شاہین آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میں عرفات منہاس، احمد دانیال اور روحیل نذیر کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ قومی ٹیم میں بابر اعظم، حارث رؤف، شاداب خان، سفیان مقیم اور نسیم شاہ بھی واپس آگئے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے 16رکنی اسکواڈ میں محمد غازی غوری اور روحیل نذیر وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر شامل ہیں تاہم عثمان خان کو طبیعت کی ناسازی کے باعث ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب صائم ایوب اور فخر زمان کو بھی انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ دونوں بیٹرز ری ہیبیلیٹیشن پروگرام جاری رکھیں گے۔ خیال رہے کہ قومی ٹیم اور آسٹریلیا کے مابین 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا آغاز 30 مئی سے ہوگا جو 4جون تک لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

Related Posts