بجلی صارفین کیلئے سبسڈی اسکیم کے نام پر نیا فراڈ تیار، ایڈوائزری جاری کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

بجلی
(فوٹو: دی کرنٹ)

بجلی صارفین کیلئے سبسڈی اسکیم کے نام پر نیا فراڈ کیا جارہا ہے، ہیکرز نے معصوم شہریوں کو لوٹنے کیلئے نئے ہتھکنڈے اپنانا شروع کردئیے ہیں جس پر سرکاری ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی بل پر کیو آر کوڈ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کی معلومات چوری ہونے کے خدشات بڑھ گئے، ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی صارفین کو جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگہی دے دی گئی ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ہیکرز ایک نئے طریقے کے ذریعے صارفین کو ایک خاص لنک پر کلک کرنے کے بعد 4مراحل میں معلومات شیئر کرنے کا کہتے ہیں جبکہ صارفین کو معلومات درج کرنے کے بعد اسی لنک پر 6ہندسوں والا کوڈ درج کرنے کا بھی کہا جارہا ہے۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق بعض شر پسند عناصر کیو آر کوڈ کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہیں تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بل کے علاوہ متعلقہ معلومات کسی اور پلیٹ فارم پر درج نہ کریں۔

حکام کا کہنا ہے کہ معلومات کے اندراج کا غلط اور غیر قانونی طریقہ کار بجلی صارفین کیلئے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے صارفین کسی بھی ڈیجیٹل یا کاغذ پر ایسی حساس معلومات کے اندراج سے گریز کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پیچیدگی سے بچا جاسکے۔

 

Related Posts