این ڈی ایم اے نے کراچی سمیت ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے کہ کراچی میں عید کے چوتھے روز سے موسلادھار بارش کا امکان ہے، سندھ کے دیگر شہروں حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں 30 اور 31 مئی کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پنجاب میں 28 سے 31 مئی کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں بارش کاامکان ہے۔
کے پی میں 26 سے 31 مئی تک بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے جس میں چترال، دیر، سوات اور دیگرعلاقے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں ادھر چترال میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث بونی روڈ بند ہوگئی، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، خواتین، مرد، بچے اور بزرگ شہری بھی گاڑیوں میں محصور ہیں، متعلقہ حکام نے ابھی تک روڈ کھولنے کا آغاز نہیں کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








