امریکا اور افغان طالبان درمیان امن معاہدے پر دستخط 29 فروری کو ہوں گےجس کے نتیجے میں دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔
امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو اور طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کی جزوی صلح کے بعد 29 فروری کو طالبان سے ایک معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔
مائیک پومپیو کے مطابق تشدد میں کمی کے معاہدے پر دستخط کے بعد ہم طالبان سے مزید معاہدوں کی جانب آگے بڑھے ہیں ، طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات بھی بہت جلد شروع ہوجائیں گے۔
اس حوالے سے طالبان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حتمی طور پر منظور شدہ امن معاہدے پر بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں 29 فروری 2020 کو دستخط کیے جائیں گے۔
ترجمان طالبان کا نجی چینل کوبھیجی گئی ای میل میں کہناتھا کہ دونوں فریقین معاہدے سے قبل ایک مناسب اور محفوظ ماحول وضع کریں گے، اس موقع پر کئی ممالک اور تنظیموں سے وابستہ افراد بھی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جزوی جنگ بندی امریکاطالبان مذاکرات میں اہم پیشرفت
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








