اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قبضہ مافیا کا راج برقرار ہے جہاں معروف قبضہ گروہ سرعام شہریوں کی زمینوں پر قبضے میں مصروف ہے۔
اسلام آباد کی معروف غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سوسائیٹی “غوری ٹاؤن” کے مالک عبدالرحمان کی ایما پر سرکاری ملازم کے پلاٹس پر قبضے کی کوشش کی گئی جس کے خلاف متاثرہ شخص نے ایف آئی آر درج کرادی۔
ایف آئی آر کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان کے غنڈوں نے پلاٹ پر قبضہ کرنے کیلئے سرکاری ملازم اور اس کے بیٹوں کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
راجا اعجاز احمد کی جانب سے دائر ایف آئی آر کے مطابق ذاتی ملکیت پلاٹس پر تعمیراتی کام کے آغاز پر سوسائٹی مالکان کی ایما پر مجھے میرے بیٹوں اور بھانجوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے کلاشنکوف کے بٹ اور فائرنگ سے میرے بیٹوں اور بھانجوں کو زخمی کیا، شدید فائرنگ سے اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں لوگ جائے وقوعہ پہنچے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








