امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط 29 فروری کو ہوں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

taliban us peace deal
taliban us peace deal

امریکا اور افغان طالبان درمیان امن معاہدے پر دستخط 29 فروری کو ہوں گےجس کے نتیجے میں دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو اور طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کی جزوی صلح کے بعد 29 فروری کو طالبان سے ایک معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔

مائیک پومپیو کے مطابق تشدد میں کمی کے معاہدے پر دستخط کے بعد ہم طالبان سے مزید معاہدوں کی جانب آگے بڑھے ہیں ، طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات بھی بہت جلد شروع ہوجائیں گے۔

اس حوالے سے طالبان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حتمی طور پر منظور شدہ امن معاہدے پر بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں 29 فروری 2020 کو دستخط کیے جائیں گے۔

ترجمان طالبان کا نجی چینل کوبھیجی گئی ای میل میں کہناتھا کہ دونوں فریقین معاہدے سے قبل ایک مناسب اور محفوظ ماحول وضع کریں گے، اس موقع پر کئی ممالک اور تنظیموں سے وابستہ افراد بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جزوی جنگ بندی امریکاطالبان مذاکرات میں اہم پیشرفت

ترجمان کے مطابق معاہدے کے بعد قیدیوں کا تبادلہ ہوگا ، پورے افغانستان کی سیاسی اکائیوں سے گفتگو شروع ہوگی اور ملک گیر امن منصوبے کا روڈ میپ بھی وضع کیا جائے گا۔

امریکا اور طالبان کی جانب سے ایک ہفتے کی جنگ بندی کی کامیابی کی صورت میں معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا گیا، ایک ہفتے کی جنگ بندی سے یہ ظاہر ہوگا کہ طالبان کا اپنے جنگجووں پر کنٹرول ہے اور معاہدے کی کامیابی کے لیے سنجیدہ ہیں۔

Related Posts