لاہور: ضلعی انتظامیہ نے ماسک ذخیرہ کرنے اور زائد قیمتوں پر فروخت کرنے کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 45 ہزارسرجیکل ماسک برآمد کرکے ضط کرلئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد قلت کے سبب ماسک زائدقیمتوں پر فروخت ہورہے ہیں۔
پاکستان میں 28 تصدیق شدہ کورونا وائرس کے واقعات کے بعد پورے ملک میں حفاظتی سازوسامان کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
سرجیکل ماسک ، عام ماسک ، ڈسٹ ماسک ، دستانے ، چشمے ، آنکھوں سے تحفظ ، لباس ، سیفٹی کے جوتے اور سانس سے متعلق حفاظتی سامان مقامی مارکیٹ سے غائب ہوگیا ہے۔
کورونا وائرس سے حفاظت کے لئے استعمال ہونے والا ماسک میڈیکل اسٹورز کے ساتھ ساتھ تھوک فروش مارکیٹوں میں بھی دستیاب نہیں ہے۔ کچھ علاقوں میں ، این 95 کا ماسک 60 روپے والے پچھلے نرخ کے بجائے 400 سے 500 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس کا خطرہ: ملک کے مختلف شہروں میں سرجیکل ماسک نایاب ہو گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








