چین میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3189ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Death toll from COVID-19 in China rises to 3,189

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ کر3189ہوگئی ہے جب کہ تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 80 ہزار 824ہوگئی ہے۔چین کے 31 صوبوں سے 80 ہزار824افراد میں وائرس کی تصدیق کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

چینی حکام نے بتایا کہ اس وقت 12 ہزارسے زائدافراد زیر علاج ہیں جبکہ3ہزار189افراد دم توڑ گئے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کے حوالے سے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کمیٹی قائم کردی

چینی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں  کورونا وائرس کی وباء پر قابو پالیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں نئے کیسوں کا سلسلہ رک گیا ہے جبکہ متاثرہ افراد کو بھی صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کیا جارہاہے۔

Related Posts