منافع خوروں اور ذخیزہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، لاہورمیں 45 ہزار سرجیکل ماسک ضبط

تازہ ترین

تازہ ترین

Lahore’s district administration seizes 45,000 surgical masks

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے ماسک ذخیرہ کرنے اور زائد قیمتوں پر فروخت کرنے کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 45 ہزارسرجیکل ماسک برآمد کرکے ضط کرلئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد قلت کے سبب ماسک زائدقیمتوں پر فروخت ہورہے ہیں۔

پاکستان میں 28 تصدیق شدہ کورونا وائرس کے واقعات کے بعد پورے ملک میں حفاظتی سازوسامان کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

سرجیکل ماسک ، عام ماسک ، ڈسٹ ماسک ، دستانے ، چشمے ، آنکھوں سے تحفظ ، لباس ، سیفٹی کے جوتے اور سانس سے متعلق حفاظتی سامان مقامی مارکیٹ سے غائب ہوگیا ہے۔

کورونا وائرس سے حفاظت کے لئے استعمال ہونے والا ماسک میڈیکل اسٹورز کے ساتھ ساتھ تھوک فروش مارکیٹوں میں بھی دستیاب نہیں ہے۔ کچھ علاقوں میں ، این 95 کا ماسک 60 روپے والے پچھلے نرخ کے بجائے 400 سے 500 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کا خطرہ: ملک کے مختلف شہروں میں سرجیکل ماسک نایاب ہو گئے

 سرجیکل ماسک پیکٹ کی قیمت 1700 روپے سے بڑھا کر 2100 روپے کردی گئی ہے جبکہ عام ماسک 10 روپے کی بجائے 50 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

منافع خوروں نے جانچ پڑتال اور توازن کے خراب نظام کی وجہ سے سرجیکل ماسک ، این 95 ماسک ، عام ماسک اور دیگر ذاتی حفاظتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

29 فروری کو پاکستان رینجرز نے کراچی کے شہر شاہ فیصل میں چھاپہ مارا کر74ہزارسرجیکل ماسک ذخیرہ کرنیوالے دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

Related Posts