میڈیا سیاسی چپقلش کے حوالے سے رپورٹنگ کو نظر انداز کرے۔صدرِ آزاد کشمیر

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس کے حوالے سے صدرِ آزاد کشمیر کا میڈیا کے نام پیغام
کورونا وائرس کے حوالے سے صدرِ آزاد کشمیر کا میڈیا کے نام پیغام

مظفر آباد:صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے تناظر میں میڈیا ہاؤسز کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران میڈیا کا کردار بے حد اہم ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ میڈیا کورونا وائرس کی وباء کے دوران سیاسی رسہ کشی پر زیادہ توجہ نہ دے۔

صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کو چاہئے کہ سیاسی چپقلش کے حوالے سے رپورٹنگ کو نظر انداز کریں۔

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کو چاہئے کہ اپنا زیادہ وقت کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے تناظر میں عوام کو تیار کرنے پر صرف کریں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام سمیت تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس پر عوام نے الزام لگایا کہ یہاں کورونا وائرس کے حوالے سے افراتفری پھیلائی جا رہی ہے۔

عوام کا 4 روز قبل  کہنا تھا  کہ سوشل میڈیاپرکورونا وائرس  کے حوالے سے مختلف شخصیات  افراتفری پھیلانےمیں مصروف ہیں۔ غیرتصدیق شدہ خبروں اور غیر ملکی مریضوں کو پاکستانی شہری بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ مختلف امراض کا شکار مریضوں کی ہسپتال منتقلی کی ویڈیو بنا کر کر پوسٹ کی جارہی ہیں ہر بیماری کا مریض کرونا کا مریض ظاہر کرنے سے شہریوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر  افراتفری پھیلانے کا الزام

Related Posts