کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ٹرین کو ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس: پاکستان میں ٹرین کو ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا
کورونا وائرس: پاکستان میں ٹرین کو ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا

راولپنڈی:  وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشیداحمد کی ہدایت پر پاکستان میں تاریخ رقم ہو گئی، ٹرین کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہسپتال میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے رکنِ قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر نوشین نے ٹرین کی ویڈیو شیئر کی۔

وفاقی پارلیمانی سیکریٹری  ڈاکٹر نوشین نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر پاکستان ریلوے نے ایک ٹرین کو ہسپتال بنا دیا ہے۔

رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے یہ ہسپتال 300 کمروں پر مشتمل ہے جہاں آئسولیشن وارڈز بھی قائم ہیں۔ 

ڈاکٹر نوشین نے کہا کہ ٹرین کی بوگیوں کو آئسولیشن وارڈز میں تبدیل کیا گیا ہے تاکہ کوروناوائرس کے مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا جاسکے۔ 

Related Posts