مظفر آباد:صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے تناظر میں میڈیا ہاؤسز کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران میڈیا کا کردار بے حد اہم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ میڈیا کورونا وائرس کی وباء کے دوران سیاسی رسہ کشی پر زیادہ توجہ نہ دے۔
صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کو چاہئے کہ سیاسی چپقلش کے حوالے سے رپورٹنگ کو نظر انداز کریں۔
آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کو چاہئے کہ اپنا زیادہ وقت کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے تناظر میں عوام کو تیار کرنے پر صرف کریں۔
The media is doing a great job in handling #coronovirus crisis. To become even more effective, the media outlets may make conscious choices to avoid reporting on political wranglings so that more time is devoted to prepare the people to deal with the pandemic.
— Masood Khan (@Masood__Khan) March 31, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام سمیت تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس پر عوام نے الزام لگایا کہ یہاں کورونا وائرس کے حوالے سے افراتفری پھیلائی جا رہی ہے۔
عوام کا 4 روز قبل کہنا تھا کہ سوشل میڈیاپرکورونا وائرس کے حوالے سے مختلف شخصیات افراتفری پھیلانےمیں مصروف ہیں۔ غیرتصدیق شدہ خبروں اور غیر ملکی مریضوں کو پاکستانی شہری بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ مختلف امراض کا شکار مریضوں کی ہسپتال منتقلی کی ویڈیو بنا کر کر پوسٹ کی جارہی ہیں ہر بیماری کا مریض کرونا کا مریض ظاہر کرنے سے شہریوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر افراتفری پھیلانے کا الزام
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








