ایس بی سی اے کا کارنامہ‘ گلبہار میں ایک اور 6منزلہ عمارت جھکنے لگی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایس بی سی اے کا کارنامہ‘ گلبہار میں ایک اور 6منزلہ جھکنے لگی
ایس بی سی اے کا کارنامہ‘ گلبہار میں ایک اور 6منزلہ جھکنے لگی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بد عنوان افسران کی کرپشن کا ایک اور شاخسانہ گلبہار(گولی مار) پھول والی گلی میں ایک اور 6 منزلہ عمارت ایک طرف جھکنے لگی، جھکنے والی عمارت کسی بھی وقت گر کر ایک اور سانحہ کو دعوت دے رہی ہے۔

متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ کو علاقہ مکینوں کے مطابق مطلع کر دیا گیا تاہم وہ اس طرف توجہ نہیں دے رہے۔علاقہ مکین بلڈنگ کے اطراف جمع ہوگئے، کئی خاندان اس عمارت میں رہائش پزیر ہیں، درجنوں جانیں خطرے میں ہیں۔

علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کو اطلاع دی مگر کوئی سنوائی نہیں ہو رہی، قریبی رہائشیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسی غیر قانونی تعمیرات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ایما پربنائی جاتی ہیں اور جس دوران یہ تعمیر ہو رہی ہوتی ہیں تو سیاسی بدمعاش ان کی حفاظت کرتے ہیں۔

بلڈر بھی سیاسی چھتری تلے غیر قانونی تعمیرات مکمل کرواتا ہے۔ گزشتہ دنوں گرنے والی عمارت کا نابینا مالک بھی پی ٹی آئی کے لیے کام کرتا تھا اور دیگر بلڈر اور سرمایہ کار سیاسی اثر رسوخ کے باعث شہر بھر میں غیر قانونی عمارتیں تعمیر کر وا رہے ہیں۔

جن کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر ز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، بھاری نذرانوں کی وصولی کے بعدسرپرستی کرتے ہیں، معصوم شہری جنہیں رہائش کے لیے مناسب قیمت رہائش مل جاتی ہے وہ یہ نہیں جانتے کہ یہ غیر قانونی عمارت غیر معیاری تعمیرات کا نمونہ ہے۔

تاہم کچھ عرصہ بعد یہ عمارتیں حادثات کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اس حوالے سے شہریوں نے سپریم کورٹ ٓف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ایسی تمام غیر قانونی عمارتوں کو خالی کریں جو زائد منزلوں پر مشتمل ہیں اور ناقص میٹریل سے تعمیر کی گئی ہیں۔

جبکہ جس دور میں ایسی عمارتیں تعمیر ہوئی ہیں اس دور میں اس ٹاؤن کے جو جو ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بمعہ بلڈنگ انسپیکٹرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ عبرت ہو اور دیگر اداروں کے افسران بھی بد عنوانی سے بازآجائیں۔

Related Posts