حکومت پنجاب کی طرف سے لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کی گئی ویب سائٹ تعلیم گھر کے 10 روز میں 3 لاکھ سے زائد لیکچرز دیکھ لیے گئے ہیں۔
عوام الناس کی بڑی تعداد تعلیم گھر جیسی مفید ویب سائٹ میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہے۔ حکومتِ پنجاب کی طرف سے تعلیم گھر کے آغاز کو 10 روز مکمل ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف نے آگاہ کیا کہ تعلیم گھر کے آغاز کے پہلے 10 روز میں والدین اور طلباء کی جانب سے اس میں بھرپور دلچسپی دکھائی گئی۔
تحریکِ انصاف کے پیغام کے مطابق 75 ہزار سے زائد طلباء اور والدین کی طرف سے 3 لاکھ سے زائد لیکچرز دیکھ لیے گئے ہیں۔
پیغام کے ساتھ شیئر کیے گئے امیج کے مطابق ویب سائٹ کے 3 لاکھ 96 ہزار 206 پیجز وزٹ کر لیے گئے ہیں جبکہ 46 لاکھ 49 ہزار 78 بار وزٹ کرنے والے افراد نے ویب سائٹ کے مختلف سیکشنز پر کلک کیا۔
تعلیم گھر کی لانچ کے پہلے 10 دنوں میں والدین اور طلباء کی جانب سے اس میں بھرپور دلچسپی دکھائی گئی. اب تک 10 دنوں میں 75 ہزار سے زائد طلباء و والدین کی جانب سے 3 لاکھ سے زائد لیکچرز دیکھے گئے۔ pic.twitter.com/BNpVQQG1AK
— PTI (@PTIofficial) April 10, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کی صوبائی حکومت نے ناجائز منافع خوری کے خلاف شکایات کے اندراج کے لیے ایپ متعارف کروا دی۔
قیمت پنجاب ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے فون میں انسٹال کیا جاسکتا ہے جس پر روزمرہ ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کے نرخ دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں: ناجائز منافع خوری کے خلاف ایپ متعارف کروا دی گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








