تعلیم گھر کی ویب سائٹ کے 3 لاکھ سے زائد لیکچرز 10روز میں دیکھ لیے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

تعلیم گھر کی ویب سائٹ کے 3 لاکھ سے زائد لیکچرز 10 روز میں دیکھ لیے گئے
تعلیم گھر کی ویب سائٹ کے 3 لاکھ سے زائد لیکچرز 10 روز میں دیکھ لیے گئے

حکومت پنجاب کی طرف سے لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کی گئی ویب سائٹ تعلیم گھر کے 10 روز میں 3 لاکھ سے زائد لیکچرز دیکھ لیے گئے ہیں۔

عوام الناس کی بڑی تعداد تعلیم گھر جیسی مفید ویب سائٹ میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہے۔ حکومتِ پنجاب کی طرف سے تعلیم گھر کے آغاز کو 10 روز مکمل ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف نے آگاہ کیا کہ تعلیم گھر کے آغاز کے پہلے 10 روز میں والدین اور طلباء کی جانب سے اس میں بھرپور دلچسپی دکھائی گئی۔

تحریکِ انصاف کے پیغام کے مطابق 75 ہزار سے زائد طلباء اور والدین کی طرف سے 3 لاکھ سے زائد لیکچرز دیکھ لیے گئے ہیں۔

پیغام کے ساتھ شیئر کیے گئے امیج کے مطابق ویب سائٹ کے 3 لاکھ 96 ہزار 206 پیجز وزٹ کر لیے گئے ہیں جبکہ 46 لاکھ 49 ہزار 78 بار وزٹ کرنے والے افراد نے ویب سائٹ کے مختلف سیکشنز پر کلک کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کی صوبائی حکومت نے ناجائز منافع خوری کے خلاف  شکایات کے اندراج کے لیے ایپ متعارف کروا دی۔

قیمت پنجاب ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے فون میں انسٹال کیا جاسکتا ہے جس پر روزمرہ ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کے نرخ دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں: ناجائز منافع خوری کے خلاف ایپ متعارف کروا دی گئی

Related Posts