کراچی:ضلعی بلدیات (DMC)میں ترقیاتی کام کرنے والے ٹھیکیدار(Contractors)اپنے واجبات کی وصولی کے لیے پریشان ہیں، عید قریب آرہی ہے مگر اپنی جمع پونجی لگانے والے ٹھیکیدار دیولیہ ہونے کو ہیں، ٹھیکیداروں کے پاس کام کرنے والے مزدوروں کو بھی ٹھیکیدار انکی مزدوری ادا نہیں کر پائے۔
جس کے باعث مزدوروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ مالی بحران کے باعث ضلعی بلدیات ٹھیکیدارون کی ادائیگیاں کرنے سے قاصر، اربوں روپے کے واجبات کی ادائیگی کے لیے سندھ حکومت کو فوری فنڈز فراہم کرنا ہوں گے۔
اس حوالے سے کراچی کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن کے ضلعی زمہ دار زاہد شبیر اور رعنا لیاقت کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کنٹریکٹرز کے بلوں کی ادائیگیوں کیلیے چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی اور میونسپل کمشنر فہیم خان کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
اور رمضان کی آمد سے قبل واجبات کی ادائیگیاں یقینی بنانے کہ حوالے سے میٹنگ کی جس میں چیئر مین ریحان ہاشمی نے کہا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریکوری اور وقت پر سندھ گورنمنٹ کی طرف سے پراپرٹی شیئرز نہ ملنے کی وجہ سے اس ماہ ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مگر ایم سی فہیم خان اور محکمہ فنانس کو ہدایت کر دی ہیں کہ جلد از جلد رمضان سے پہلے ملازمین کی تنخواہوں کی ساتھ کنٹریکٹرز کی ادائیگیوں کو بھی یقینی بنائیں۔
ہم کراچی کنٹریکٹر ایسو سی ایشن حکومت سندھ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ کنٹریکٹرز کی ادائیگیوں کے مسائل رمضان شروع ہونے سے پہلے حل کئے جائیں ورنہ ہم اپنی لیبر کو ادائیگیوں نہیں کر پائینگے اور انکے خاندانوں کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔