اسلام آباد:سفاک باپ نے اپنی ہی سگی بیٹی کو مار ڈالا،باپ نے اپنے مزے کے لیے اپنی سگی بیٹی کو قتل کردیا،تفصیلات کے مطابق ملکوال جنڈ بوسال کے قریب ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی اور قتل کا معمہ حل ہوگیا۔
20سالہ مقتولہ عائشہ غلام کا تعلق ضلع حافظ آباد کے علاقے بہاولدین سے ہے،مقتولہ عائشہ کو اس کے سگے والد نے پسٹل کے فائر کر کے قتل کر دیا وجہ عناد یہ تھی کہ عائشہ کا باپ عائشہ کا رشتہ دے کر تیسری شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ انکار کرنے پر اسے قتل کر دیا۔
ملزم کی پہلی بیوی کا انتقال ہوگیا تھا اور ملزم نے اپنی دوسری بیوی کو طلاق دے دی تھی جبکہ ملزم انتہائی شوقین مزاج ہے،قتل ہونے والی عائشہ کے چچا کی درخواست پر ملزم کے خلاف تھانہ گوجرہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
قتل ہونے والی عائشہ کی نعش آج صبح سڑک کے کنارے سے ملی تھی ملزم باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کرکے سڑک کے کنارے پھینک دیا تھا،علاقہ پولیس کے مطابق قتل ہونے والی لڑکی عائشہ کے چچا کے مدعیت میں قتل کا مقدمہ کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس ملزم کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔