ایس آئی یو ٹی نے بھی کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ کا آغاز کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایس آئی یو ٹی نے بھی کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ کا آگاز کردیا
ایس آئی یو ٹی نے بھی کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ کا آگاز کردیا

کراچی:ایس آئی یو ٹی نے بھی کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ کا آغاز کردیا ہے،پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) نے بھی اس وباء کے خلاف جنگ میں متاثرہ لوگوں کی اسکریننگ، ٹیسٹ اور علاج شروع کیا۔

پہلے دن سے اب تک5ہزار 8سو(5800)مریض ایس آئی یو ٹی کورونا کلینک میں معائنہ کے لئے آئے۔اور یہ تعداد ہر روز بڑھتی جارہی ہے۔ گزشتہ ایک دن میں کلینک میں 251 مریض آئے۔ان5ہزار 8 سو مریضوں میں سے 884 کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 207 مریض مثبت تھے۔

جن میں اکثریت کو ”گھر میں قرنطینہ ” کا مشورہ دیا گیا۔اب تک 50 مریضوں کو ایس آئی یو ٹی کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا۔ اس کے علاوہ 15مریض شدید بیمار تھے اور انہیں وینٹیلیٹر کی ضرورت تھی جس کے باعث انہیں یہاں آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا تھا۔

ان میں سے 7 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے تھے اور انہیں چھٹی دی گئی تھی۔جبکہ دو مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، باقی ابھی تک آئی سی یو میں داخل ہیں۔

ایس آئی یو ٹی نے شروع سے ہی 24 گھنٹوں کی بنیاد پر کورونا وائرس ٹیلی فون ہیلپ لائن قائم کی۔جہاں اب تک 554 افراد کو طبی معلومات فراہم کی گئیں۔واضح رہے ایس آئی یو ٹی ہیلپ لائن نمبر 021 99215469ہے۔

Related Posts