شین واٹسن ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے پر رضا مند، پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

شین واٹسن ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے پر رضا مند، پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے
شین واٹسن ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے پر رضا مند، پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے

کراچی: معروف آسٹریلوی بلے باز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیکر اگلے سال پی ایس ایل میں شرکت کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔

پی ایس ایل فائیو کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ندیم عمر نے میڈیا سے وڈیو لنک گفتگو میں کہا کہ معروف آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیکر اگلے سال پی ایس ایل میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ندیم عمر نے کہا کہ شین واٹسن کو اصرار کر کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جبری طور پر واپس لینے پر مجبور کیا گیاہے، اگلے برس پی ایس ایل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرنے والے شین واٹسن نے اپنا فیصلہ واپس لینے پر رضامندی ظاہر کردی۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ برس بھی شین واٹسن لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کریں گے۔علاوہ ازیں انگلینڈ کے مشہور آل راؤنڈر کیون پیٹرسن بھی اگلے برس ہونیوالی لیگ میں نظر آئیں گے۔

Related Posts