کراچی:ملک بھرمیں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7392 تک پہنچ گئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران497نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ3391 کیسز اور سندھ میں 2217 کیسز رپورٹ ہوئے،کے پی 993، بلوچستان سے346 جبکہ اسلام آباد سے 154 کیسز رپورٹ ہوئے۔
گلگت بلتستان میں 245 اور آزاد کشمیر 46 کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا وائرس سے اب تک 1765 مریض صحتیاب ہوچکے اور 138 جاں بحق ہوئے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس کی ایک وجہ ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ بھی بتایا جارہا ہے۔
گزشتہ 2 روز سے ملک میں اموات کی شرح میں اچانک بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے اور ایک روز میں 17 اموات تک ریکارڈ کی گئی ہیں، جو پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک روز مرنے والوں کی ریکارڈ تعداد ہے۔