کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کاروباری اور تجارتی مراکز کھولنے سے متعلق جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزرا پر مشتمل قائم جائزہ کمیٹی نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیدی ہے او رآج وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کردی ہیں۔
اس سے قبل اتوار کو کمشنر کراچی کے دفتر میں جائزہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی کے ارکان صوبائی وزرا سعید غنی، ناصر حسین شاہ امتیاز شیخ، مکیش کمارچاؤ لہ اور کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شرکت کی۔
اجلاس میں تاجر برادری کے رہنماؤں کی تجاویز کی روشنی میں سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔کمشنر کراچی دفتر سے جاری ہینڈ آوٹ میں کہا گیا ہے کہ جائزہ کمیٹی کی سفارشات وزیر اعلی سندھ کو پیش کر دی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مشاورت کے لئے وفاقی حکومت کو پیش کریں گے تاکہ پورے ملک میں ایک ہی ایس او پی کے تحت کاروباری اور تجارتی مراکز کھو لنے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔