کراچی :ماہ اپریل کی تنخواہوں سے محروم واٹربورڈ ملازمین کو تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن جاری کردی گئی ہے، واٹربورڈ کےملازمین نے وزیر بلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان سے اظہار تشکر کیا ہے۔
شہر میں لاک ڈاؤن کے باعث واٹربورڈکودرپیش مالی مشکلات کے باعث ادارے کے ملازمین کو اپریل کی تنخواہ بروقت ادا نہیں کی جاسکی تھیں جبکہ پنشنرز اپریل کی پنشن سے بھی محروم تھے ۔
اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ایم ڈی واٹربورڈ کی درخواست پر واٹربورڈ ملازمین کو تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کیلئے تیار کردہ فنڈز کی سمری ہنگامی بنیادوں پر وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ سے منظور کرائی ۔
ایم ڈی واٹربورڈ نے منظور کردہ سمری کو برق رفتاری سے گزار کرتنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی ممکن بنائی ،تنخواہیں اور پنشن جاری ہونے پر واٹربورڈ کے موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیربلدیات اور ایم ڈی واٹر بورڈ کوعیدی پہنچانے کیلئے کراچی کو پانی کی فراہمی بند
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








