بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بدترین مظالم ڈھا رہا ہے، دفتر خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بدترین مظالم ڈھا رہا ہے، دفتر خارجہ
بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بدترین مظالم ڈھا رہا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بدترین مظالم ڈھا رہا ہے، اقتصادی اور معاشی نظام بند ہے، پانچ اگست سے شروع کیا گیا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے بھارت کی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے ڈومیسائل قانون کے غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا گیا ہے۔

عائشہ فاروقی دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ نو آبادیاتی اقدام ہے، جو اسلامی تعاون تنظیم، اقوام متحدہ کی قراردادوں، جنیوا کنونشن، عالمی اور انسانی حقوق کے قوانین کے منافی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اسلامی تعاون تنظیم کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت گزشتہ 5اگست سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین سیاسی، اقتصادی اور مواصلاتی بندش کے ذریعے کشمیری مسلمانوں پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اسلامی تعاون تنظیم نے کہا تھا کہ یہ غیر قانونی اور غیر انسانی اقدام کشمیر کے لوگوں کے جذبے کو ماند نہیں کر سکتا۔اس طرح کے اقدامات سے کشمیریوں کے مزید بلند ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بدقسمتی سے پاکستان میں ہیلتھ سسٹم پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی، وزیر اعظم

Related Posts