72انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی، شہر میں پانی کا بحران

تازہ ترین

تازہ ترین

72انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی، شہر میں پانی کا بحران
72انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی، شہر میں پانی کا بحران

کراچی:بجلی کی منقطع ہونے سے پیدا ہونے والے بیک پریشرکے باعث واٹربورڈ کی کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی تھی۔ شہر میں پانی کا بحران بد ترین ہوگیا۔ پہلے ہی لانڈھی۔ کورنگی میں پانی کا بحران تھا،،شہر کو 215ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔

واٹربورڈ کے اہم ترین دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منگل اور بدھ کی درمیانی شب2:30بجے اچانک منقطع ہونے کے باعث پیدا ہونے والے بیک پریشر سے واٹربورڈ کی 72انچ قطر کی پانی کی لائن دو مقامات سے پھٹ گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے وزیربلدیات کی ہدایات پر متاثرہ لائن کی مرمت فوری طور پر شروع کرادی، واٹربورڈ کے انجینئرز اور عملہ فوری طور پر بھاری وضروری مشینری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور لائن میں موجود پانی کی نکاسی کے بعد مرمت کاعمل کوئی لمحہ ضائع کیئے بغیر شروع کردیا گیا۔

جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال ہونے کے تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے بعد صبح 8 دیگر لائنوں کے ذریعے دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی تھی، متاثرہ لائن کی مرمت برق رفتاری سے جاری ہے،مرمت مکمل ہوتے ہی متاثرہ لائن سے بھی جمعرات کو علی الصبح معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

تاہم اس دوران شہر کو معمول کے مقابلے میں 215 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا،ایم ڈی واٹربورڈنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی احتیاط اور کفایت شعار ی سے استعمال کریں،

Related Posts