شوگر مل مافیا کے خلاف جلد سخت ایکشن لیا جائے گا۔وزیرِ اطلاعات شبلی فراز

تازہ ترین

تازہ ترین

شوگر مل مافیا کے خلاف جلد سخت ایکشن لیا جائے گا۔وزیرِ اطلاعات شبلی فراز
شوگر مل مافیا کے خلاف جلد سخت ایکشن لیا جائے گا۔وزیرِ اطلاعات شبلی فراز

اسلام آباد:وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت شوگر مل مافیا کے خلاف جلد سخت ایکشن لے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ان تمام لوگوں کو سزا دی جائے گی جو شوگر مل مافیا کے ذریعے مختلف اوقات میں فوائد حاصل کرتے رہے اور انہوں نے مافیا کی مدد کی۔

وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنا وعدہ جلد پورا کریں گے جس کے پیشِ نظر وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ بنی گالہ پر ایک اہم اجلاس ہوگا جس کے بعد پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔ 

Related Posts