حکومت پر قیمتیں بڑھانے کیلئے دباؤ، کیماڑی اور محمود کوٹ میں تیل کا ذخیرہ، ترسیل بند

تازہ ترین

تازہ ترین

پٹرول پمپ مالکان نے 25دسمبر سے کام بند کرنے کا اعلان کردیا
پٹرول پمپ مالکان نے 25دسمبر سے کام بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی: پیٹرولیم کمپنیوں  کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کیلئے تیل کیماڑی اور محمود کوٹ میں ذخیرہ کرکے ترسیل بند کرنے ا نکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کمپنیوں نے حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے پیٹرول اسٹیشنوں پر تیل کی ترسیل روک دی تھی جس کی وجہ سے پیٹرول اسٹیشنوں پر 60 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تیل کی قیمت میں کمی کے بعد مارکیٹنگ کمپنیوں نے فیول اسٹیشنوں کو فراہمی بند یا نمایاں کمی کردی ہے جس کی وجہ سے ایک ہفتہ گزر نے کے بعد ملک بھر میں ایندھن کی قلت برقرار ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تیل کمپنیاں 15 جون کو قیمتوں میں اضافے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہیں۔پیٹرولیم ڈیلروں کا دعویٰ ہے کہ کمپنیوں نے کیماڑی اور محمودکوٹ میں ایندھن جمع کیا ہے۔

مزید پڑھیں:اوگرا نے پٹرول کی مصنوعی قلت کی تحقیقات کیلئے 22 ٹیمیں تشکیل دے دیں

ذرائع نے بتایاکہ حیسکول ،  شیل سمیت متعدد کمپنیوں نے فیول اسٹیشنوں کو سپلائی مکمل طور پر بند کردی ہے جبکہ اٹک پیٹرولیم اور ٹوٹل ایندھن کی فراہمی کررہے ہیں جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل نے اپنی روز مرہ کی ترسیل میں50 فیصد کی کمی کردی ہے۔

Related Posts