کراچی: پیٹرولیم کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کیلئے تیل کیماڑی اور محمود کوٹ میں ذخیرہ کرکے ترسیل بند کرنے ا نکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کمپنیوں نے حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے پیٹرول اسٹیشنوں پر تیل کی ترسیل روک دی تھی جس کی وجہ سے پیٹرول اسٹیشنوں پر 60 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تیل کی قیمت میں کمی کے بعد مارکیٹنگ کمپنیوں نے فیول اسٹیشنوں کو فراہمی بند یا نمایاں کمی کردی ہے جس کی وجہ سے ایک ہفتہ گزر نے کے بعد ملک بھر میں ایندھن کی قلت برقرار ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تیل کمپنیاں 15 جون کو قیمتوں میں اضافے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہیں۔پیٹرولیم ڈیلروں کا دعویٰ ہے کہ کمپنیوں نے کیماڑی اور محمودکوٹ میں ایندھن جمع کیا ہے۔
مزید پڑھیں:اوگرا نے پٹرول کی مصنوعی قلت کی تحقیقات کیلئے 22 ٹیمیں تشکیل دے دیں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








