پمز اسپتال میں ٹائیفائیڈ کی مریضہ کو مبینہ طور پرکورونا کے کھاتے میں ڈال دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پمز اسپتال میں ٹائیفائیڈ کی مریضہ کو مبینہ طور پرکورونا کے کھاتے میں ڈال دیا گیا
پمز اسپتال میں ٹائیفائیڈ کی مریضہ کو مبینہ طور پرکورونا کے کھاتے میں ڈال دیا گیا

اسلام آباد:اسلام آباد پمز اسپتال میں ٹائیفائیڈ کی مریضہ دم توڑ گئی، خالدہ بی بی کو 10 جون کو اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا خالدہ بی بی کا انتقال ہونے کے بعد ان کو فوری طور پر کورونا وائرس وارڈ میں منتقل کر دیا گیا اور لواحقین کو میت دینے سے انکار کر دیاگیا۔

مرحومہ خالدہ بی بی کے بیٹے وسیم باری نے 10جون کو کو اپنی والدہ مرحومہ کا کورونا ٹیسٹ کرایا تھاجس کی رپورٹ منفی آئی تھی اب انتقال کے بعد لواحقین سے کہا جا رہا ہے کہ مرحومہ کورونا وائرس کی مریضہ تھیں،انتقال کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا،رپورٹ آنے کے بعد پمز اسپتال انتظامیہ فیصلہ کرے گی کہ آپ کو میت دی جائے یا نہیں۔

اسلام آباد کے سیکٹر G/6/1 ہاوس نمبر 218 گلی نمبر 43 کے رہائشی وسیم باری نے بتایا کہ میری والدہ کی طبیعت خراب ہوئی تو ہم ان کو لے کر پرائیویٹ اسپتال چلے گئے وہاں پر میری والدہ کا علاج کیا گیا اور وہاں سے میں نے اپنی والدہ کا کورونا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ منفی تھی، میری والدہ کو ٹائیفائیڈ بخار تھا والدہ کو 10 جون کو پمز اسپتال میں لے گئے اور وہاں پر میری والدہ کو ایمرجنسی وارڈ میں داخل کر لیا گیا۔

اس دوران ہم لوگ اسپتال میں ہی موجود رہے اس دوران ہمیں والدہ سے بہت کم ملنے دیا گیا،گزشتہ روز میری والدہ کا انتقال ہوگیا، جب ہم نے اسپتال انتظامیہ کہا کہ ہم نے اپنی والدہ کی میت کو گھر لے جاناچاہتے ہیں تو انہوں نے صاف انکار کردیا، انتقال کے فوری بعد میری والدہ کو کورونا وائرس وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کی والدہ کوونا وائرس کی مریضہ تھیں تو میں نے کہا ایسا نہیں ہے، اسپتال آنے سے قبل ہم نے والدہ کا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ کے مطابق میری والدہ کورونا وائرس وبا کی مریضہ نہیں تھیں، اب ڈاکٹرز اورپمز اسپتال کی انتظامیہ ہمیں ہماری والدہ کی میت دینے سے صاف انکاری ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان کا کورونا ٹیسٹ این آئی ایچ سے دوبارہ کرایا جائے گا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد ہی ہم فیصلہ کریں گے کہ میت آپ کو دینی ہے کہ نہیں،خدا کے لئے وزیراعظم صاحب ہماری مدد کریں،میری والدہ ٹائیفائیڈ کی مریضہ تھیں ان کو کورونا وائرس کے کھاتے میں ڈال دیا گیا ہے یہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔

Related Posts