برطانیہ نواز شریف اور بانئ متحدہ کو ہمارے حوالے کرے۔فواد چوہدری کا دوبارہ مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں 50 لاکھ  50 ہزار افراد کی ویکسینیشن ہوچکی، فواد چوہدری
پاکستان میں 50 لاکھ  50 ہزار افراد کی ویکسینیشن ہوچکی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی حکومت سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف اور بانئ متحدہ الطاف حسین کو حکومتِ پاکستان کے حوالے کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نواز شریف اور الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کردے کیونکہ دونوں  ملزمان پاکستان کو مطلوب ہیں۔

پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ ملزمان پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں اور ان کی برطانیہ میں رہائش انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وطنِ عزیز کے مجرموں کو پاکستان کے حوالے کردے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ  اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اگرچہ ولی خان بابر کا اصل قاتل لندن میں بیٹھا ہوا ہے لیکن آلۂ کار کی گرفتاری سے مافیا یاد آگیا۔

مزید پڑھیں: برطانیہ پاکستان کے مجرموں کو ہمارے حوالے کرے۔فواد چوہدری

Related Posts