کراچی : میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو سے پاکستان ریڈکریسنٹ سندھ کے وفد نے ملاقات کی ،اس دوران کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے ڈی ایم سی ایسٹ کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔
ریڈکریسنٹ کے وفد نے کہا کہ چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور اورو وسیم مصطفی سومرو کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کیلئے گلی محلوں اور متاثرین کے گھروں میں بروقت ڈس انفیکٹ کئے جانے کا عمل انتہائی قابل تعریف ہے ۔
اس موقع پر ریڈ کریسنٹ سندھ کی جانب سے ڈی ایم سی ایسٹ کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل اسٹاف کیلئے کورونا سے حفاظت کیلئے حفاظتی لباس و دیگر اشیاء فراہم کیں جو مذکورہ محکمے کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔
میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے پاکستان ریڈ کریسنٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلدیہ شرقی کووڈ 19 کے لئے خدمات سر انجام دینے کیلئے چیئرمین ڈی ایم سی معید انور کی سر براہی میں مارچ کے مہینے سے تاحال علاقوں کو ڈس انفیکٹ بنانے کے لئے امور سر انجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:محکمہ ریگولیشن بلدیہ شرقی، بجٹ منظوری کے بغیر جنریٹر فٹ پاتھ پر رکھنے کے چالان جاری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








