عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے ایک فہرست جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ کس ملک کے عوام اپنی اپنی حکومتوں پر کتنا بھروسہ کرتے ہیں جس میں ہمسایہ ملک چین پہلے نمبر پر آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رات گئے اپنے پیغام میں ورلڈ انڈیکس نے ایک فہرست جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ چین کے لوگ اپنی حکومت پر 90 فیصد بھروسہ کرتے ہیں جبکہ ہمسایہ ملک بھارت میں 81 فیصد لوگ مودی حکومت کے بیانات پر اعتبار کرتے ہیں۔
ایڈلمین ٹرسٹ بیرومیٹر کی بنیاد پر بنائی گئی ورلڈ انڈیکس کی فہرست کے مطابق سعودی عرب میں 78 فیصد، انڈونیشیا میں 75 فیصد، ملائشیاء میں 58 فیصد، کینیڈا میں 50 فیصد، جرمنی میں 45 فیصد، جاپان میں 43 فیصد، امریکا میں 39 فیصد، برازیل میں 37 فیصد جبکہ برطانیہ میں 36 فیصد لوگ حکومت پر بھروسہ کرتے ہیں۔
فہرست کے مطابق کینیا میں 34 فیصد، کولمبیا میں 33 فیصد، اسپین میں 30 فیصد جبکہ جنوبی افریقہ میں 20 فیصد لوگ حکومت پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ فہرست میں 20 فیصد سے کم بھروسے کے حامل ممالک کا ذکر نہیں جبکہ پاکستان، ایران اور افغانستان سمیت جنوبی ایشیاء اور متعدد ایشیائی ممالک فہرست میں جگہ نہ بنا سکے۔
Public trust in government:
????????China: 90%
????????India: 81%
????????Saudi Arabia: 78%
????????Indonesia: 75%
????????Malaysia: 58%
????????Canada: 50%
????????Germany: 45%
????????Japan: 43%
????????US: 39%
????????Brazil: 37%
????????UK: 36%
????????Kenya: 34%
????????Colombia: 33%
????????Spain: 30%
????????South Africa: 20%(2020 Edelman Trust Barometer)
— World Index (@theworldindex) July 20, 2020
یہ بھی پڑھیں: بہترین سڑکیں رکھنے والے ممالک میں سنگاپور پہلے نمبر پر آگیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








