سڑکوں اور گلیوں میں بارش، گھروں میں پانی، کراچی میں بادل ایک بار پھر برسنے لگے

تازہ ترین

تازہ ترین

سڑکوں اور گلیوں میں بارش، گھروں میں پانی، کراچی میں بادل ایک بار پھر برسنے لگے
سڑکوں اور گلیوں میں بارش، گھروں میں پانی، کراچی میں بادل ایک بار پھر برسنے لگے

کراچی  کی سڑکوں اور گلیوں کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی پانی بھر گیا، شہری انتظامیہ پانی کی نکاسی میں ناکام نظر آتی ہے، آج مسلسل تیسرے دن بھی بارش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، قائد آباد، ڈرگ روڈ، کورنگی، قیوم آباد، اختر کالونی اور دیگر علاقوں میں صبح ہی سے بوندا باندی شروع ہو گئی جبکہ گزشتہ 2 روز کی بارش سے جمع ہونے والا پانی ابھی تک گلیوں، سڑکوں اور گھروں سے نہیں نکالا جاسکا۔

کے الیکٹرک کی طرف سے لوڈ شیڈنگ بھی مسلسل جاری ہے، بعض علاقوں میں 5 سے 7 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باوجود ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آیا۔ شادمان ٹاؤن، بفرزون اور نئی کراچی سمیت مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری ہے۔

شہرِ قائد کے علاقے لانڈھی، کورنگی، منگھوپیر، اورنگی، کے ڈی اے چورنگی، پہاڑ گنج، نارتھ ناظم آباد، عائشہ منزل اور سعود آباد سمیت متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں تاہم کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابیوں پر کام جاری ہے۔ چند علاقوں کی بجلی احتیاطی تدبیر کے طور پر بند کرنی پڑی۔

دوسری جانب شہر ی انتظامیہ پانی کو مختلف علاقوں سے نکالنے کے حوالے سے پریشانی کا شکار نظر آتی ہے کیونکہ کراچی میں موجودہ بارش نے گزشتہ برسوں کے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔ بعض شہریوں کے مطابق کراچی میں سن 1992ء کے بعد پہلی بار بادل کھل کر برس رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ روز کا پانی سڑکوں پر، کراچی میں مزید بارش جاری

Related Posts