ڈیرہ غازی خان میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش پر70 سالہ دکاندار گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈیرہ غازی خان میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش پر70 سالہ دکاندار گرفتار
ڈیرہ غازی خان میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش پر70 سالہ دکاندار گرفتار

صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش قریبی دکانداروں کی شکایت پر پولیس نے ناکام بنا دی جبکہ 70 سالہ دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کے علاقے ڈیرہ کے رہائشی 70 سالہ شکیل نامی دکاندار نے 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کیلئے اسے دکان کے اندر بلایا۔بد فعلی کی کوشش پر بچی نے شور مچانا شروع کردیا جس پر قریبی دکانداروں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شکیل نے شہزاد سلطان ٹاؤن میں اپنی بیٹھک میں دکان بنا رکھی ہے جس کے اندر اس نے سمیرا نامی بچی کے ساتھ زیادتی کی بھرپور کوشش کی لیکن پڑوسی دکانداروں نے واقعے کی بروقت اطلاع دی۔

پولیس نے شکیل نامی 70 سالہ دکاندار کو گرفتار کر لیا ہے جس سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش ایک سنگین جرم ہے۔ بچی کے ساتھ انصاف کیلئے ملزم کو جلد عدالت کے سامنے پیش کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہوس کے پجاریوں کی بلی کے بچے کے ساتھ زیادتی

Related Posts