جنیوا: کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں1 کروڑ 66 لاکھ افراد متاثر جبکہ 6لاکھ 56ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 66 لاکھ 44 ہزار 48افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 6 فیصد (6لاکھ56ہزار550) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ66 ہزار 577فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد57لاکھ55ہزار 448 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ2 لاکھ 32ہزار50 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں میکسیکو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
میکسیکو کے بعد پیرو، چلی اور اسپین وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے بچاؤ کیلئے 28جولائی سے مارکیٹس بند کرنیکا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








