منظور کالونی میں بچی کو چھت سے پھینکنے والی ماں ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

تازہ ترین

تازہ ترین

9دن سے لاپتہ خاتون کا کچھ پتہ نہ چل سکا، پولیس حدود کے تنازعے میں اُلجھ گئی
9دن سے لاپتہ خاتون کا کچھ پتہ نہ چل سکا، پولیس حدود کے تنازعے میں اُلجھ گئی

کراچی : تھانہ بلوچ کالونی کے علاقے منظورکالونی میں دومنزلہ عمارت سے نو زائیدہ بچی کو دوسری منزل سے پھینکے والی ملزمہ نجمہ کھوکھر اور اس کے والد کو پولیس نے مقامی عدالت پیش کر دیا ۔

عدالت نے دونوں باپ بیٹی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ گذشتہ روز منگل کو فجر کے وقت منظورکالونی میں نواب شاہ سے تعلق رکھنے والی غیرشادی شدہ نجمہ کھوکھر نے ایک بچی کوجنم دیااوراپنے گناہ کوچھپا نے کے لیے بچی کو گھر کی دوسری منزل سے پھینک دیا تھا ۔

نجمہ کھوکھرنے پولیس کوبتایاکہ اس اپنے کزن شریف کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا اس کے والد کوپتہ تھا۔اپنا گناہ چھپا نے کے لیے بچی کواوپر سے پھینکا اور بھاگنے کی کوشش کی مگر گرفتار ہوگئے۔

پھینکی گئی بچی کوبے ہوشی کے عالم میں چھیپا ویلفیئر نے اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچایا تھا، جسے لوگ مردہ سمجھ رہے تھے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں چھت سے پھینکی جانیوالی نوزائیدہ بچی معجزانہ طور پر بچ گئی

بچی کی دائیں آنکھ کے قریب زخم آئے تھے جس کا علاج شروع کر دیا گیاہے اور وہ اب چھیپا ویلفیئر کے پاس ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ زناء کے الزام میں شریف کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

Related Posts