راولپنڈی :کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ میں گھوسٹ ڈیلی ویجز ملازمین کے نام پر ماہانہ لاکھوں روپے کی مد میں پیسے وصول کیے جا نے لگے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج وارث بھٹی اعلیٰ افسران سے سازباز کر کے گھوسٹ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول کر رہے ہیں ۔
کاغذات میں ملازمین کو ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ ڈیلی ویجز ہیں اور روزانہ کام پر آتے ہیں لیکن عملی طور پر ایسا کچھ نہیں ،تقریباً دو سو گھوسٹ ملازمین کو ڈیلی ویجزملازمین ظاہر کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ان ملازمین کی ماہانہ تنخواہ فی ملازم پندرہ ہزار روپے دیے جاتے ہیں ۔
دوسو ملازمین کی تنخواہ تقریباً تیس لاکھ روپے بنتی ہے، اعلیٰ افسران سے مل کر یہ 30لاکھ عوام کے ٹیکس ڈکار جاتے ہیں اور عیدالاضحی کے موقع پر بھی محکمے کو نقصان پہنچایاگیا ۔
400 گھوسٹ ملازمین اضافہ بھرتی کیے گئے ،صرف کاغذات کی حد تک انچارج سینی ٹیشن وارث بھٹی کی جانب سے عوام کے ٹیکس کے پیسوں میں خرد بردپران سے آج تک نہیں پوچھا گیا ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سے لے کر واٹر بورڈ انجینئرنگ سیکشن،نقشہ سیکشن غرض یہ کہ ہر طرف بھتہ خوری اور رشوت کا بازار گرم ہے۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں پانی کے کنکشن کے فارم پر ایک ہزار اضافی وصول کرنیکا انکشاف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








