راولپنڈی :کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی میں کرپشن عروج پر پہنچ گئی ، تمام شعبوں سمیت واٹر بورڈ میں کنکشن ایک ہزار روپے رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے ،کنٹونمنٹ بورڈ کے ایڈیشنل سی ای او فیصل وٹو بھی لوٹ میں حصہ دار بن گئے۔
روزانہ راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں تقریباً دو سو سے اڑھائی سو پانی کے کنکشن لگائے جاتے ہیں ،ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ایڈیشنل سی ای او فیصل وٹو بھی اس سازش کا حصہ ہیں ۔
پانی کے کنکشن کے لیے فارم پر منظوری کی مد میں ایڈیشنل سی ای او فیصل وٹو فی فارم کے حساب سے ایک ہزار روپے نقد سائلین سے دھڑلے سے وصول کر رہے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سائلین نے پوچھا کہ سرکاری فیس کے علاوہ ایک ہزار روپے کس مد میں لیے جارہے ہیں تو ایڈیشنل سی ای او فیصل وٹو راولپنڈی کینٹ کا کہنا تھا کہ آپ کو پانی کا کنکشن چاہیے کہ نہیں میں اس بارے میں بتانے کا پابند نہیں ہوں اور یہ بھتہ خوری عرصہ دراز سے چل رہی ہے ۔
عوام کا کہنا ہے ایک طرف سرکاری فیس ادا کرنے کے بعد پھر ایک ہزار روپے دینا بڑا مشکل ہے جو بھی ایک ہزار روپے نہیں دیتا اس کو پانی کا کنکشن نہیں دیا جاتا اور اس کے فارم پر ٹیکنیکل وجوہات ظاہر کر کے فارم رد کر دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:سی ڈی اے کانالوں کی تعمیر اور صفائی کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








