پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بدھ کو کھیلا جائے گا جس کیلئے ویسٹ انڈیز کو ہرانے والی انگلش ٹیم کے خلاف کھیل کیلئے قومی کرکٹ ٹیم تیار ہے جبکہ تجزیہ کاروں کی رائے میں انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ کا کوئی فائدہ نہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے بعد کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث لمبے عرصے تک کھیل سے دوری کا عذاب جھیلنے والی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے انگلینڈ کا سامنا مشکل ہوگا جسے دیکھتے ہوئے تربیتی میچز شروع کردئیے گئے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ووسٹر کے بعد ڈربی شائر میں بھی تربیتی میچز میں مصروف رہی۔ پہلا میچ مانچسٹر اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ اب تک پاکستانی کرکٹ ٹیم کاؤنٹیز کے باؤلرز اور بلے بازوں کے ساتھ مسابقتی کرکٹ نہیں کھیل سکی۔
قبل ازیں انگلینڈ جیسی کنڈیشنز میں پاکستانی کرکٹرز کوئی میچ نہیں کھیلے، قومی کھلاڑیوں کو عالمی میچ بائیو سیکیور ماحول میں پہلی بار کھیلنا ہوگا جبکہ ہوم گراؤنڈ کا انگلینڈ کی ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ گراؤنڈ میں تماشائی موجود نہیں ہوں گے۔
کورونا وائرس کے باعث انگلینڈ کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی تماشائیوں کی کمی محسوس کرے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم پلیئنگ الیون کے انتخاب کے سلسلے میں بھی تاخیر کا شکار نظر آتی ہے۔
کرکٹ بورڈ نے اب تک 20 میں سے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن میں شان مسعود، عابد علی، اظہر علی، امام الحق، اسد شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان اور فواد عالم شامل ہیں۔
دوسری جانب یاسر شاہ، سرفراز احمد، کاشف بھٹی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، سہیل خان اور نسیم شاہ بھی مذکورہ 16 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن میں سے پلیئنگ الیون کا انتخاب اب تک نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا انگلینڈ میں لیا گیا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، کلیئرنس پانے پر حارث رؤف نے مانچسٹر میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا پاکستان میں متعدد بار ٹیسٹ مثبت آتا رہا،بار بار ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ان کی انگلینڈ روانگی میں تاخیر ہوتی رہی۔
مزید پڑھیں: فاسٹ بولرحارث رؤف نے انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








