صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں بیٹے کے ہاتھوں والد، ماموں اور نانا قتل ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے زیدہ میں بیٹے نے گھریلو جھگڑے کے دوران غصے میں آ کر فائرنگ کی جس کے دوران ملزم کے والد، ماموں اور نانا کو گولیاں لگیں۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے سگے رشتہ داروں کو قتل کرنے کے بعد ملزم گرفتاری کے خوف سے جائے وقوعہ سے فرار ہو کر روپوش ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کے بعد انہیں تدفین کیلئے رشتہ داروں کے حوالے کیا جائے گا۔ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے اور تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں نوجوان نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بہن کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم حسنین قمر کو حراست میں لے لیا۔کلفٹن بلاک ٹو میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی مقتولہ کی شناخت نور الہدی کے نام سے ہوئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس گزشتہ روز موقع پر پہنچ گئی، ایس ایس پی ساؤتھ نے ملزم کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم حسنین بلدیہ جنوبی کے محکمہ انسدادِ تجاوزات میں کام کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: نوجوان نے غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








