عدالتی کارروائی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

عدالتی کارروائی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری
عدالتی کارروائی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی کارروائی کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ کل احتساب عدالت سابق صدرِ پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین  آصف علی زرداری کو بذریعہ ویڈیو لنک چارج کرنے والی ہے۔ عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے۔

پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کے خلاف مقدمات میں ٹیکنالوجی کیوں استعمال نہیں کی جارہی؟ ان کے خلاف مقدمات فوری طور پر شروع کیے جائیں اور نواز شریف بھی ویڈیو لنک سے شامل ہوں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ  انٹرنیٹ کی ایپس پر پابندی مستقبل میں سائنس و ٹیکنالوجی کی صنعت کو تباہ کرسکتی ہے۔

ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتوں اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو اخلاقی پالیسیوں اور کالعدم قرار دینے کے اقدامات سے باز رہنا چاہئے کیونکہ اِس طرح کی پابندیاں ملک میں ٹیکنالوجی کی صنعت کی تباہی کا باعث بنیں گی۔

مزید پڑھیں: ایپس پر پابندی سائنس و ٹیکنالوجی  کو تباہ کرسکتی ہے۔فواد چوہدری

Related Posts