کراچی: نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کراچی میں انتقال کر گئے ہیں، مرحوم کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم کافی دنوں سے علیل تھے۔
مرحوم میر حاصل خان بزنجو 3 فروری 1958ء کو بلوچستان کے علاقے خضدار میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد والد میر غوث بخش بزنجو کو صوبے کا پہلا گورنر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
مرحوم کی میت قافلے کی صورت میں ان کے آبائی علاقے ضلع خضدار نال منتقل کی جائے گی، مرحوم میر حاصل بزنجو کو پھیپھڑوں کے سرکان کا مرض لاحق تھا۔