آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کا کنگ عبداللہ کیمپس علم و آگاہی کا مرکز بنے گا،صدر آزاد کشمیر

تازہ ترین

تازہ ترین

آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کا کنگ عبداللہ کیمپس علم و آگاہی کا مرکز بنے گا،صدر آزاد کشمیر
آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کا کنگ عبداللہ کیمپس علم و آگاہی کا مرکز بنے گا،صدر آزاد کشمیر

مظفرآباد:آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کا کنگ عبداللہ کیمپس نا صرف علم و دانش اور اعلیٰ معیاری تعلیم کا مرکز بنے گا بلکہ یہ مظفرآباد اور ملحقہ اضلاع کے عوام کے لیے ا قتصادی اور سماجی ترقی کے نئے دروازے بھی کھولے گا۔

سعود ی عرب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے تعمیر ہونے والے اس جدید ترین کیمپس کی تکمیل میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی اور جامعہ کی انتظامیہ نے جو محنت کی ہے اُس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جمعرات کے روز مظفرآباد کے قریب چھتر کلاس کے مقام پر نو تعمیر شدہ کنگ عبداللہ کیمپس کے دورہ کے موقع پر ایک بریفنگ کے بعد جامعہ کی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کو ریاست کے سرکاری شعبے میں قائم تمام جامعات اور تعلیمی اداروں کی ماں قرار دیتے ہوئے صدر ریاست نے کہا کہ اس دانش گاہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات نہ صرف آزاد کشمیر اور پاکستان میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خدمات سر انجام دے رہے ہیں بلکہ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے کئی طلباء دنیا کے مختلف ممالک کے اعلیٰ تعلیم اداروں میں اپنی صلاحیتوں جوہر دیکھا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں یہ جان کر نہایت مسرت ہوئی کہ جامعہ کشمیر اور دوسری جامعات جدید دور کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے مصنوعی ذہانت انٹرنیٹ آف تھینگز، بیگ ڈیٹا اور نینو ٹیکنالوجی جیسے پروگرام شروع کر رہی ہیں جن کی بدولت اس خطے کے نوجوانوں کو نہ صرف عالمی معیار کی تعلیم ملے گی بلکہ ترقی کی دوڑ میں وہ دوسرے ممالک کے نوجوانوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے قابل بھی ہو جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ جدید اور معیاری تعلیم کے نتیجے میں آزاد کشمیر نہ صرف خود انحصاری پر گامزن ہو گا بلکہ پورے پاکستان کی اقصادی ترقی کا انجن بننے کی صلاحیت بھی حاصل کر ے گا۔ اُنہوں نے یونیورسٹی کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مستقبل کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے دیجیٹل انقلاب برپا کرنے کے لیے منصوبہ بندی کریں اور مظفرآباد کی جہلم ویلی کو سلیکو ن ویلی بنانے کی منصوبہ بندی کریں۔

Related Posts