پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی
پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی۔

زاہد حفیظ چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ بھارت کی جانب سے 19 اگست کو ایل او سی کے سبز کوٹ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئیں،ایل او سی کے سبزکوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی۔

19 اگست کو سبز کوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے کھوئی گاؤں کی 70 سالہ جان بی بی بیوہ صدیق شدید زخمی ہوئیں، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں برس بھارت 2027 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان خلاف ورزیوں میں 16 نہتے شہری شہید اور 166 افراد زخمی ہو چلے ہیں، بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل نہتے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،بھارت 2003ء کے فائر بندی انتظام کی پاسداری کرے،نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے،اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔

Related Posts