ذہنوں کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔مہوش حیات کا لاہور میں جنسی زیادتی پر ردِ عمل

تازہ ترین

تازہ ترین

ذہنوں کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔مہوش حیات کا لاہور میں جنسی زیادتی پر ردِ عمل
ذہنوں کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔مہوش حیات کا لاہور میں جنسی زیادتی پر ردِ عمل

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے لاہور میں کار سوار خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذہنوں کو تبدیل کرنا ضروری ہے کیونکہ اگر ذہن تبدیل نہ ہوئے تو کچھ تبدیل نہیں ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ سنگا پور میں خواتین صبح کے قریب 4 بجے اکیلی پیدل چل کر گھر پہنچتی ہیں، یہاں سوال یہ ہے کہ وہ محفوظ کیسے رہتی ہیں اور ہم پاکستان میں اِس سطح کی سکیورٹی کیوں حاصل نہیں کرسکتے؟

پیغام میں ادکارہ مہوش حیات نے کہا کہ کیا ہم کسی مہذب معاشرے کا حصہ ہیں یا پھر کسی جنگل میں رہ رہے ہیں؟ جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرِ عام پھانسی دینے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا جب تک ذہن تبدیل نہیں ہوتے۔ ذہنوں کو تبدیل کرنے کیلئے طویل محنت درکار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مظالم سہنے والے کشمیریوں کو مہوش حیات کا سلام

Related Posts