اسلام آباد: 21سالہ نوجوان گرین لائن ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا، نوجوان کراچی سے اسلام آباد آرہا تھا، حادثہ لاہور اسٹیشن سےکچھ فاصلے پر پیش آیا۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کو ہسپتال پہنچایا ،سجاول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔21سالہ نوجوان سجاول ولد ملک اشرف سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کا رہائشی تھا ۔
سجاول کے والد کے مطابق حادثے سے کچھ دیر قبل اس نے مجھے بتایا کہ میں واش روم جا رہا ہوں لیکن کچھ ہی لمحے بعد ایک شخص چلایا کہ ایک لڑکا ٹرین سے گر گیا ہے جس کے بعد ہم نے ایمرجنسی میں ٹرین کو روکا اور میں مقامی شہری کیساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر جائے وقوعہ پر پہنچا تو شہریوں نے بتایا کہ کچھ افراد اسے ہسپتال لے گئے ہیں۔
سجاول ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ،نوجوان کی میت کو راولپنڈی آبائی گھر پہنچا دیا گیا جسے آج جمعہ کی نماز کے بعد خیابان سرسید میں سپردخاک کیا جائیگا۔