کراچی: سابق ایس ایچ او ملیر سٹی ناجیہ افضال انکوائری میں کلیئرقرار،ناجیہ افضال پر جاسم روحانی نامی شخص سے ایک لاکھ روپے لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔
ایس ڈی پی او شاہ لطیف و ملیر سٹی کی شکایت پر ایس ایس پی ملیر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انکوائری شروع کی تھی اور زیر التواء انکوائری مکمل ہونے تک معطل اور تنزلی کے احکامات جاری کیے تھے۔
انکوائری مکمل ہونے کے بعد سابق ایس ایچ او ملیر سٹی پر لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ نکلے اور ایس ایچ او ناجیہ افضال کو انکوائری میں کلیئرقرار دیدیا گیاہے،
واضح رہے کہ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے ایس پی گڈاپ کو انکوائری افسر مقرر کیا تھا اور میرٹ پر تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
واضح رہے کہ لیڈی ایس ایچ او ناجیہ افضال نے جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف ریکارڈ کام کیا تھا اور ملیر سٹی سے منشیات فروشی کو ختم کرنے میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا تھا۔