کراچی :سکھن پولیس کی انٹیلی جنس بنیادوں پر ریڑھی گوٹھ میں کارروائی، انتہائی مطلوب منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سکھن پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیادپر ریڑھی گوٹھ میں کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب منشیات فروش خاتون کوگرفتارکرکے دو کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون شریفہ عرف آیا عادی مجرم ہے اور درجنوں مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہے۔گرفتار خاتون دیگر عورتوں کے ذریعے شہر میں منشیات کی سپلائی کرتی تھی۔
پولیس نے خاتون منشیات فروش کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل حاصل کر لی ہےجبکہ حالیہ کیس میں نیا کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے اور جلد ملزمہ کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری متوقع ہے۔