کراچی :ماڑی سے کراچی کی پہلی خاتون موٹرسائیکل لفٹر گرفتار، موٹرسائیکل برآمد، دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
گرفتار ملزمہ کانام بینش عرف کٹو باکسر اورعمر 18 سال ہے،بینش عرف کٹو لڑکے کا روپ دھار کر موٹرسائیکل لفٹنگ کرتی تھی ،ملزمہ کے قبضے سے موٹرسائیکل برآمد، دو ساتھی فرارہوگئے۔
گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں،ملزمہ کا واسط عرف دادا اور چھوٹو پر مشتمل 3 رکنی گینگ ہے،ملزمان کراچی سے گاڑیاں چوری وچھین کر بلوچستان لے جاتے تھے،بینش لیاری کے علاقے میں باقاعدہ باکسنگ بھی سیکھتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے ملزمان صرف 2020 کی موٹرسائیکلیں لفٹ کرتے ہیں،ساتھی ملزم چھوٹو کی عمر 14 سال ،واسط کی عمر 20 سے زائد ہے،ملزمہ بینش لڑکوں کے کپڑے اور کیپ پہن کر واردات کرتی تھی،گرفتار ملزمہ کو صدر وومن تھانے منتقل کردیا گیا۔